Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔

جیکب آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگرکوئی جماعت آپ کی نمائندگی کرسکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے 10نکاتی معاشی معاہدہ تشکیل دیاجس کو پورا کریں گے، عوام کی آمدنی دگنی اور300یونٹ مفت دیں گے، 300 یونٹ مفت بجلی سولرسسٹم کےذریعےفراہم کی جائیگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنتی ہےتوملک بھرمیں20لاکھ گھر بنائیں گے، سندھ میں30لاکھ گھر سیلاب متاثرین کےلیے بنا رہےہیں، 30لاکھ گھروں کو مالکانہ حقوق بھی دیئے جائیں گے جب کہ ہم بی آئی ایس پی پروگرام کومزید وسعت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آنے کے بعد مزدور، ہاریوں کے لیے مزدور کارڈ، نوجوانوں کے لی ےیوتھ کارڈلائیں گے، بھوک مٹاؤپروگرام کویوسی سطح پر شروع کریں گے اور ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کریں گے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ شکارپورسےریلی کی صورت میں جیکب آباد پہنچے تھے، ریلی میں خواتین کی بڑی تعدادنےشرکت کی جوبڑی بات ہے، موسم کی خرابی کی وجہ سےجیکب آباد کا جلسہ منسوخ کرنا پڑا، الیکشن کےبعدجیت کاایک جشن جیکب آبادمیں بھی رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتاہوں17وزارتوں کو ختم کروں گاان کاپیسہ عوام پرخرچ کروں گا، سالانہ1500ارب روپےاشرافیہ کوسبسڈی کی مدمیں دیئےجاتےہیں، وقت آگیا ہے کہ اشرافیہ کی سبسڈی کو ختم کیاجائے، فرٹیلائزر کمپنیوں کو اربوں روپے سبسڈی کی مد میں دیئےجاتےہیں۔

متعلقہ خبریں