Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ پونم پانڈے نے اپنی موت کا ڈرامہ کیوں کیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

گزشتہ روز سروائیکل کینسر کی وجہ سے انتقال کرجانے والی بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے زندہ ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنی موت کا ڈرامہ بھی خود ہی رچایا تھا جس کا اعتراف انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی موت کی تردید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، میں نے یہ سب سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور اس کینسر کی ویکسین کی تشہیر کرنے کے لیے کیا کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کی دوسری اقسام کے برعکس، سروائیکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے، اگر ہمیں شروعات میں اس کینسر کے بارے میں آگاہی مل جائے گی تو ہم بروقت اپنا علاج کرواسکتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی مریض سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئیے، ہم سب مل کر سروائیکل کینسر سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہوسکے۔

اداکارہ کی جانب سے کیے گئے اس ڈرامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ 2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)