Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کا استعمال نہ کرنے والوں کے لئے بُری خبر

چینی کا بالکل استعمال نہ کرنے والے افراد کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک فرد کو 5 سے 10 چائے کے چمچ کے برابر ہر قسم کی مٹھاس جیسے چینی یا غذاؤں میں موجود شکر کا استعمال کرنا چاہیے۔

مختلف غذاؤں جیسے پھلوں، سبزیوں، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات اور اجناس میں قدرتی شکر موجود ہوتی ہے۔

ہمارا نظام ہاضمہ اس قدرتی مٹھاس کو سست روی سے ہضم کرتا ہے تاکہ جسم کو مسلسل توانائی فراہم کی جاسکے۔

اس کے مقابلے میں چینی جسم میں جاکر فوری طور پر ہضم ہوجاتی ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

اگر آپ روزانہ چینی کی بہت زیادہ مقدار کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے اچانک دوری سے سردرد، چڑچڑے پن، تھکاوٹ، سر چکرانے اور توجہ مرکوز نہ کر پانے جیسی ابتدائی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔