Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تکیہ کے نیچے تیز پتے رکھ کر سونے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

تیز پات جسے تیز پتہ بھی کہا جاتا ہے، ایشائی ممالک میں عام طور پر کھانوں میں محض خوشبو اور ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تکیہ کے نیچے تیز پتے رکھ کر سونے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

سونے سے قبل اگر ایک تیز پات کسی برتن میں جلا کر کمرے میں رکھ دیں (کمرے میں دھونی دیں لیں) اور کھڑکیاں، دروازے بند کر دیں تو اس کے نتیجے میں انسان انتہائی پُرسکون نیند سو سکتا ہے کیونکہ اس سے سانس کی دشواری دُور ہوجاتی ہے اور فضا میں ایک خوشگوار سی خوشبو بھی پھیل جاتی ہے، یہ ٹوٹکا خصوصاً دَمے کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔

علاوہ ازیں جس جگہ مچھر بہت زیادہ ہوں اگر وہاں ایک تیز پات جلا دیں تو مچھر بھاگ جاتے ہیں۔

تیز پتے سونے کے کمرے میں کیڑے مکوڑوں کو روکنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

ایسے لوگ جو الرجی کی وجہ سے مچھر مار اسپرے نہیں کرتے وہ یہ طریقہ ضرور آزمائیں۔

تیز پتہ کمرے سے زہریلے مادے جذب کر کے فضا کو صاف بناتا ہے، یہ کمرے کی توانائی کو بھی صاف کر سکتے ہیں۔

رات بھر ان کی خوشبو سونگھنے سے نزلہ زکام کے اثرات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔