نارووال کے حلقہ پی پی 48 میں آزاد امیدوار احسن عباس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
نارووال کے حلقہ پی پی 48 میں آزاد امیدوار احسن عباس کے والد چوہدری غلام عباس نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے جلسے سے واپسی پر میرے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احسن عباس کو تھانہ صدر نارووال میں رکھا گیا ہے، میرے بیٹے کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔



















