ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار کارل ویدرز 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کارل ویدرز کے اہلِ خانہ نے اُن کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔

کارل ویدرز جن کا کیریئر 50 سال پر محیط ہے، راکی فلموں اپولو کریڈ کے کردار کے علاوہ انہوں نے آرنلڈ شوار زنیگر اور ایڈم سینڈلر کی کامیڈی ہٹ، ہیپی گلمور کے ساتھ پریڈیٹر جیسی فلموں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔
انہوں نے فلم کے علاوہ ٹی وی اسکرین پر بھی کامیابی حاصل کی، اداکار نے اریسٹڈ ڈویلپمنٹ جیسے شوز میں اسکرینوں کو اپنا گرویدہ کیا۔
اداکار نے ڈزنی پلس کی ہٹ سیریز دی مینڈلورین کے تینوں سیزن میں اپنے کردار کے لیے پذیرائی حاصل کی۔
ہالی ووڈ کے ساتھیوں نے ویدرز کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔




















