Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بارش نے ناقص کارکردگی کی پول کھول دی، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش نے ناقص کارکردگی کی پول کھول دی۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام پریشان حال ہیں لیکن میئر کی جانب کوئی انتظام نہیں کیا گیا، بارش میں نو تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ش گوئی کے باوجودنالوں کی صفائی نہیں کی گئی، پیپلزپارٹی کی کراچی کو پیرس بنانے کے دعوے کی حقیقت دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہفتے کی شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی شدید اور موسلا دھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا، شہر کی اہم شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

کیماڑی سے سرجانی تک سڑکوں پر پانی پانی تھا جبکہ بلدیاتی عملہ غائب نظر آیا، گلی محلوں کی صورت حال ابتری کا شکار ہوگئی اور بارش کے ساتھ بیشتر علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی، سڑکوں پر بری طرح ٹریفک جام ہوگیا، شہر میں ہفتے کی جل تھل بارش میں گھنٹوں ٹریفک جام رہا اس رش میں ایمبولینس، پولیس موبائلیں بھی پھنسی رہی اور ٹریفک میں پھنسے شہریوں کے موبائل بھی جواب دے گئے اور انہیں اہل خانہ سے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں