آج ہم آپکو چقندر کے رس کا حیران کُن فائدہ بتائیں گے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا چاہیئے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ پتوں والی ہری سبزیوں میں نائٹریٹ نامی ایک سالمہ پایا جاتا ہے جو منہ کی صحت کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے۔

محققین نے تحقیق کے لیے ایسے ایتھلیٹس کا مطالعہ کیا جو چینی کی زیادہ کھپت کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری پر مبتلا تھے (اکثر ایتھلیٹس ورزش کے دوران انرجی جیل کا استعمال کرتے ہیں جو کہ خالص مٹھاس پر مبنی ہوتے ہیں)۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ چقندر کا رس (جو اندازاً نائٹریٹ کے 12 ملی مول رکھتا ہے) ایتھلیٹ کے دانت کو تیزابی اسپورٹس مشروبات اور ورزش کے دوران استعمال کیے جانے والے شوگر جیل سے بچاتا ہے۔
نائٹریٹ ایتھلیٹس کے دانت خراب ہونے کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔





















