پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کا فیصلہ قسمت کا فیصلہ ہوتا ہے، مری والوں نے سخت سردی میں نکل کر ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
مریم نواز شریف نے مری میں ن لیگ کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری نے منتخب کیا تو سب سے زیادہ یہاں ترقی ہوگی، مری میں گھر گھر گیس پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹمبر اور قبضہ مافیا کو مری سے ختم کریں گے، ووٹ کی پرچی آپ کی قسمت اور ترقی کا فیصلہ ہوتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کل سوچ رہی تھی برفباری میں گھروں سے نکل کر کون جلسے میں آئے گا، خون جما دینے والی سردی میں تشریف لائے آپ کی مقروض ہوں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ مری پورے پاکستان کا میزبان ہے، مری کا جو حق ہے وہ اسے مل کر رہے گا۔



















