Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات 2024 سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ

عام انتخابات 2024 سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ آگیا ہے۔

حکام کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے، 53 ہزار سے زائد پولیس، فوج  اور دیگرمحکموں کے ریٹائرڈ ملازمین بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

31 ہزار مرد،22 ہزار خواتین ملازمین پولیس کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پرمامور ہونگی۔

ریسکیو، سول ڈیفنس، جنگلات سمیت دیگرمحکموں کے ملازمین کو آج متعلقہ ڈی پی اوز کو رپورٹ کرنیکا حکم دیدیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب بھرمیں آج الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی، ریہرسل کا مقصد تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی حالات کوچیک کرنا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب بھر کے تمام ڈی پی اوز کو فل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں