الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج لاہور پہنچ گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، چکوال، جہلم، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں پاک فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن میں امن وامان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، صوبے بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔



















