پاکستان بھر میں الیکشن کی شفاف کوریج کے لیے انٹرنیٹ سروسز بلا تعطل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروسز بلا تعطل جاری ہیں تاہم موبائل سروسز کو سیکیورٹی کی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، موبائل سروسز دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے بند کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کے پرامن سرانجام میں خلل کیلیے دہشتگردوں کی جانب سے مزید واقعات کیے جا سکتے تھے لہذا موبائل سروسز کی عارضی بندش عوام کی اپنی حفاظت کے لیے کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 30 سے زیادہ افراد شہید ہوئے۔



















