امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کراچی کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کے ساتھ کئےگئے وعدے پورے کرتی ہے، اندرون سندھ مختلف جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، کراچی سے قومی اسمبلی کی18سیٹیں جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل جی ڈی اے، ن لیگ، اے این پی کے ساتھ بیٹھے ہیں، صوبائی اسمبلی کی 47میں سے37سیٹیں جیتیں گے، 8 فروری کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں عوام کے مسائل انکی دہلیز پرحل کریں، سندھ میں مردم شماری ایم کیوایم کی بدولت ممکن ہوئی، ایم کیو ایم ہمیشہ میدان میں موجود ہے اور عوام کے درمیان ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ4 لاکھ پر پہنچ چکی ہے، 3 دہائیوں سے ایم کیو ایم کراچی سے کامیاب ہوتی آئی ہے، ایم کیو ایم کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شروع دن سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتی آئی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جارہی ہے، ایک ماہ میں ایم کیو ایم کے 6کارکن مار دیئے گئے۔
امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کراچی کی بڑی سیاسی جماعت ہے، کراچی کے عوام ہمیشہ سے ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہے، عوام بائیکاٹ کا نعرہ لگانے والوں کا بائیکاٹ کرکے دکھائے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان این اے کی17سے18سیٹیں جیتےگی، پی ایس کی 37سے 38نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے، آئندہ کا وزیراعلیٰ سندھ ایم کیوایم پاکستان کا حمایت یافتہ ہوگا۔



















