Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ملنے پر 17 وزارتیں ختم کر کے رقم عوام پر خرچ کروں گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملنے پر 17 وزارتیں ختم کر کے رقم عوام پر خرچ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لسبیلہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے، ااکثر سیاستدان زائد عمر کے ہو چکے ہیں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی سب نے مذمت کی، ن لیگ نے کراچی میں ابھی تک ایک جلسہ بھی نہیں کیا۔

بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی تاریخ میں پہلی بار جیالا میئر منتخب ہوا، 8 فروری کو تیر کی بارش ہو گی، پیپلز پارٹی کو کراچی کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کروایا، پی پی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ووٹ دیں، ہم کراچی سمیت ملک کو ترقی دینگے، ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں نفرت تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، ہم ایسی سیاست کو ختم کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے ملکی ترقی کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا بنایا ہے جس میں عوام کی ترقی اور خوشحالی شامل ہے، ہم 17 وزارتیں ختم کر کے رقم عوام پر خرچ کریں گے، اشرافیہ کی سبسڈی کو ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے، 8 فروری کو جتوائیں پاکستان کے عوام کو تین سو یونٹ فری بجلی سولر کے زریعے فری دلوائوں گے، تیس لاکھ گھر بنوا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی سیاست ذاتی دشمنی میں تبدیل ہو چکی ہے، 8 فروری کو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کر دیں گے، غربت بے روزگای اور حقیقی مسائل کو کم کرنے کے لئیے دس نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے جس سے سب مسائل کا مقابلہ کریں گے، وفاق کی 17 وزارتیں ختم ہو کر صوبائی حکومت کے پاس آنا تھیں، 317 ارب ان وزارتوں پر ختم ہوتا ہے، مجھے کراچی کی نشستیں دلوائیں یہ 317 ارب کراچی پر خرچ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہزار پانچ سو ارب اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے، کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کو جتوائیں یہ پیسہ اشرافیہ سے چھین کر کراچی پر لگائوں گا، کراچی کے عوام کی آمدنی میں نہ صرف اضافہ کروں گا بلکہ دگنی کر کے دکھاؤں گا۔

متعلقہ خبریں