آج ہم آپکو مچھلی کے تیل کے استعمال کے حیران کُن فوائد بتائیں گے۔
دل کی صحت کو بہتر بنائے
جو افراد مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جی ہاں، مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
دماغی صحت کے لئے بھی فائدے مند
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغی افعال کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی سطح میں کمی سے مخصوص دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کے مقابلے میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا زیادہ استعمال ڈپریشن اور دیگر دماغی امراض سے بچنے میں ممکنہ مدد مل سکتی ہے۔
آنکھوں کے لیے مفید
مچھلی کھانے سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے، البتہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کے حوالے سے زیادہ معلومات ابھی سامنے نہیں آئی۔
ورم میں کمی
مچھلی کا تیل ورم کش ہوتا ہے تو اس سے دائمی ورم سے لاحق ہونے والے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
مچھلی کے تیل سے جوڑوں کی تکلیف اور اکڑن میں کمی آسکتی ہے۔
![]()
جِلد کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے
جِلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا عضو ہے اور اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال سے مختلف جِلدی امراض جیسے چنبل سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
جگر کی چربی میں کمی
جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی عارضہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔
اس بیماری کے دوران جگر بہت زیادہ مقدار میں چربی ذخیرہ کرنے لگتا ہے اور اس کا علاج نہ ہو تو اس کے افعال تھم جاتے ہیں۔
مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس سے جگر کے افعال بہتر اور ورم میں کمی آتی ہے جس سے جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کی علامات میں بھی کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ تیل جگر پر موجود چربی کی مقدار میں بھی کمی لا سکتا ہے۔
دمہ کی شدت گھٹ سکتی ہے
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے استعمال سے دمہ کے باعث پھیلنے والے ورم میں کمی آتی ہے جبکہ علامات کی شدت گھٹ جاتی ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط بنائے
کیلشیئم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں مگر کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی ہڈیوں کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا زیادہ استعمال کرنے سے لوگوں کی ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے۔




















