Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کے دن اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی پولنگ کے دن اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

کراچی پولیس نے الیکشن ڈیوٹیز کے ساتھ اسپتالوں، الیکشن کمیشن کے دفاتر، فلاحی عملے اور دیگر ضروری فرائض پر نفری کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

عام انتخابات کے دن کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر پر 727 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اور مختلف اسپتالوں پر بھی 157 پولیس اہلکاروں کا پہرہ ہوگا۔

اس کے علاوہ الیکشن کے موقع پر ویلفیئر اسٹاف کی سیکیورٹی کے لئے 440 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

الیکشن کے دن دیگر ضروری فرائض انجام دینے والے اسٹاف کے لئے 1106 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں