الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انہوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین نے کہا کہ میں اپنے وزیراعلیٰ ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے، 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔



















