پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سید ذوالفقارعلی شاہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس 46 سے نامزد امیدوار سید ذوالفقارعلی شاہ انتخابی مہم سے واپسی پر این اے 211 کے امیدوارکی رہائش گاہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے ذوالفقار شاہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی حالت میں بہتری آرہی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے گولی گردن سے لگتی ہوئی نکل گئی۔
بعدازاں فائرنگ کے واقع پر چئیرمین بلاول بھٹو نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور عوام سے ذوالفقار علی شاہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے واقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔



















