Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھرمیں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات جاری

ملک بھرمیں پرامن انتخابات برائے 2024 کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

الیکشن 2024ء کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 23940 سیکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں پولیس کے 465736 مجموعی طور پر اہلکار تعینات ہونگے۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہونگے جبکہ صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں