پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔
مریم نواز اور جنید صفدر نے این اے 127 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، پارٹی قائد میاں نوازشریف اور این اے 127 سے لیگی امیدوار عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے ووٹ کاسٹ کردیا
#پاکستان_کو_نواز_دو
#EkVariFerSher
#VotePMLN pic.twitter.com/s2tSeEFw7s— PMLN (@pmln_org) February 8, 2024
اس سے قبل لیگی قائد میاں نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔



















