Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعد رفیق کی لطیف کھوسہ کو کامیابی پر مبارکباد

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے بیان میں سردار لطیف کھوسہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم، اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔

واضح رہےکہ ملک بھرمیں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، مختلف حلقوں سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں