پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں عام انتخابات 2024 کے اب تک کے نتائج پر مریم نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
As opposed to the false perception deliberately built by a section of media last night, PMLN, Alhamdolillah emerging as the single largest party in centre and in Punjab. Some results awaited. MNS will head to PMLN HQ for the victory speech as soon as final results are received.…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 9, 2024
انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن الحمداللہ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ نتایج کا انتظار ہے اور میاں نواز شریف جلد عوام سے خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 لاہور XV سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی مریم نواز 23 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
این اے 199،مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/QUwGk9PWsO #BOLNews #ElectionResults pic.twitter.com/He0dJ5mTEc— BOL Network (@BOLNETWORK) February 9, 2024
ریٹرننگ آفیسر/ای سی پی کے جاری کردہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق، ان کے دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار مہر شرافت علی رہے جنہوں نے 21,491 ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے اب تک جمع ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) الحمدللہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ پاکستان کے عوام کا قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کے اعتراف کا مظہر ہے۔
8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے اب تک جمع ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) الحمدللہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ یہ پاکستان کے عوام کا قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کے اعتراف کا مظہر ہے۔ حتمی نتائج مکمل ہوتے ہی قائد…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 9, 2024
انہوں نے مزید کہا کہحتمی نتائج مکمل ہوتے ہی قائد محمد نواز تشریف پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔ شیر الحمدللہ۔



















