سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عبدالشکورعرف نعمان ابوحمزہ خراسانی نامی شخص کو ہلاک کر دیا۔
مارے جانے والے دہشتگرد کا تعلق داعش سے تھا اور بلوچستان میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
فورسز کی کارروائی سے منصوبہ بندی ناکام ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔



















