Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا اگلے ہفتے ٹربیونلز کے قیام کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ

عام انتخابات سے متعلق انتخابی عذرداریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اگلے ہفتے ٹریبیونلز کے قیام کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اگلے ہفتے پانچوں رجسٹرار ہائیکورٹس کو خطوط لکھے گا،  ہائیکورٹس کو انتخابی عذر داریاں سننے کے لیے ٹریبیونل بنانے کی درخواست کی جائے گی۔

 ذرائع نے بتایاکہ ٹریبیونل 4 ماہ کے اندر اندر عذر داریوں پر فیصلے کریں گے، ٹریبیونل میں کیس کے التوا کی کوشش کرنے والوں کو جرمانے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں