پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے47 اسلام آباد کے انتخابی نتائج کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے این اے 47 کے آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
گزشتہ روز حلقہ این اے 47 آئی سی ٹی (اسلام آباد) 2 کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آیا تھا جس کے مطابق ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
طارق فضل چوہدری کے مدمقابل محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے این اے 48 اسلام آباد سے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے ہیں۔ آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کر دی۔
سید علی بخاری کا کہنا تھا کہ تمام فارم 45 موجود ہیں، ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، ہم 53 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے۔



















