پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا اگلے لائحہ عمل سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خود حکومت بنا سکتے ہیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی کیوں بیٹھیں؟
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ظل سبحانی کو ہماری سیٹیں دی گئیں اس پر ہم عدالتوں میں جائیں گے، ظل سبحانی کو ہماری سیٹیں دی گئی ہیں ہم تسلیم نہیں کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم ن لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کالعدم قرار دیئے جائیں، صدرمملکت کیسز کو ختم کریں، اپیلیں مقرر کی جائیں، اپیلوں پر7دن میں فیصلہ کرنا چاہیے، یاسمین راشد جیتی ہوئی ہیں، سلمان اکرم راجہ کو بھی ہرایا گیا، پی ٹی آئی ختم نہیں ہوئی، سیاست میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری نظر میں الیکشن کمیشن کو نشان بھی لینے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن کو صرف نشان لینے کی حد تک اختیار تھا، ہم آزاد نہیں ہیں، مرضی کے پریزائیڈنگ افسران بھی لگائے گئے، ہم نے الیکشن کمیشن کو شکایات کی تھیں ہم نے الیکشن کمیشن کو شکایات کیں، ہمارے ووٹرز کو بہت زیادہ گھمایا گیا۔



















