رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی انتخابی کامیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی کو چیلنچ کر دیا گیا۔
عالیہ حمزہ کے خاوند نے درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، حمزہ شہباز نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، ریٹرننگ افیسر نے ہمیں آفس میں داخل ہی نہیں ہونے دیا، ہماری عدم موجودگی سے رزلٹ جاری کیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کلعدم قرار دے۔
شہباز شریف



















