Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں تیروں کی بارش جاری؛ پیپلزپارٹی 84 نشستوں پر کامیاب

ملک بھر میں عام انتخابات برائے 2024 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، سندھ اسمبلی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی پہلے نمبر ہے۔

الیکشن 2024 کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی 84، آزاد امیدوار 13 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 28 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2-2 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں عوام کا شکر گزار ہوں، وہ نکلے اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا، پیپلزپارٹی کی کامیابی پر پارٹی کے سپورٹرز اور ووٹرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں میں نمائندگی ہے، ابھی تک تمام حلقوں کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں اور آزاد امیدواروں نے بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، بیرسٹر گوہر سے رابطہ نہیں ہوا، ہم حتمی نتائج کے انتظار میں ہیں، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے نہیں دیگر کچھ آزاد ارکان سے رابطہ ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بغیر منتخب نہیں ہو سکتا، ہم مکمل نتائج کے بعد بلوچستان اور وفاق میں حکومت کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں