Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

والدین کے اصرار پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا، عاطف اسلم

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہوں نے والدین کے اصرار پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے اور مستقبل میں ایک فاسٹ بولر بننا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین اس پر راضی نہیں تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

انہوں نے کہا کہ ان کے والدین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اسکوپ نہیں ہے اور اس زمانے میں ایسا ہی تھا لیکن آج کل اس میں بہت اسکوپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میوزک ان کی زندگی اور سب کچھ ہے اور وہ جس دن میوزک نہ سنیں وہ اچھا نہیں گزرتا اور اگر وہ کچھ نہ گائیں تو انہیں گھٹن محسوس ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے آئیکونک گلوکار سات برس بعد ایک گانے کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کررہے ہیں اور انڈین انڈسٹری میں بھی ان کے مداحوں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)