Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مائیکرو ویو کے پاس کھڑے ہونے کا یہ نقصان جان لیں!!!

مائیکرو ویوو اوون تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور سب ہی کو اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی معلوم ہی ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مائیکرو ویو کے پاس کھڑا ہونا کتنا نقصان دیتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

مائیکرو ویو اوون برقی مقناطیسی لہروں کو خارج کر کے کام کرتا ہے، جو کھانے میں موجود پانی کے مالیکیولز کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔

یہ لہریں پانی کے مالیکیولز کو تیزی سے ہلاتی ہیں اور سالماتی رگڑ کے ذریعے گرمی پیدا کرتی ہیں۔

تکنیکی طور پر مائیکرو ویوز ’’برقی مقناطیسی تابکاری‘‘ خارج کرتی ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق یہ تابکاری ’’مائیکرو ویو تک محدود رہتی ہے۔‘‘تمام مائیکرو ویوز ان لہروں کو باہر خارج نہیں ہونے دیتے اور جب دروازہ کھولا جاتا ہے تو یہ خود بخود بند ہو جاتی ہیں۔

جبکہ آئنائزڈ تابکاری کے برعکس جو کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں برقی مقناطیسی لہریں غیر آئنائزنگ ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کھانے میں یا لہروں کا سامنے آنے پر لوگ محفوظ رہتے ہیں اور ان میں تابکاری پیدا نہیں ہوتی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو اگر خراب ہو جائے تو اسے استعمال کرنے گریز کریں، اسے ٹھیک کروائیں یا نیا خرید لیں کیونکہ اس طرح یہ آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔