Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اکا دکا واقعات سے انکار نہیں، تدارک کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں، ہم شکایات پر فوری فیصلے کیے جا رہے ہیں، مشکلات اور مسائل کے باوجود انتخابات منظم رکھنےمیں کامیاب رہے۔

ای سی پی کے مطابق انتخابات ایک بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سے پورا کیا، ای ایم ایس نے آر اوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا، موبائل سروس بندش سے پریذائیڈنگ افسران ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے، 2018 انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4 بجے موصول ہوا تھا، اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات 2 بجے موصول ہوا۔

اعلامیے کے مطابق کچھ حلقوں کے علاوہ انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیے گئے، 2018 کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں 3 روز لگے تھے، نتائج کی تاخیر سے کسی مخصوص جماعت کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا۔

 

 

متعلقہ خبریں