Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اکادکا واقعات سے انکار نہیں، تدارک کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایات پر فوری فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشکالات اور مسائل کے باوجود انتخابات منظم رکھنے میں کامیاب رہے، انتخابات ایک بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سے پورا کیا۔

اعلامیے کے مطابق ای ایم ایس نے آراوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا، موبائل سروس بندش سے پریذائیڈنگ افسران ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018 انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4 بجے موصول ہوا تھا، اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات 2بجے موصول ہوا، کچھ حلقوں کے علاوہ انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیےگئے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 2018 کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں3 روز لگے تھے، نتائج کی تاخیر سے کسی مخصوص جماعت کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ خبریں