Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں روف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔

 وفد کا مزید کہنا تھا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں