جناح ہاؤس حملہ کیس میں 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ضمانتیں منظور کیں۔
سماعت کے دوران جناح ہاؤس حملے میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔
عدالت نے طیبہ راجہ، افتخار الحسن، سمعیہ آصف، سعید، حسن عزیز اور اظہار الحق سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔



















