Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’کمزور وزیراعظم سے طاقتور اپوزیشن لیڈر بننا بہتر ہے‘، پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بڑی تجویز

پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ کمزور وزیراعظم سے طاقتور اپوزیشن لیڈر بننا بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کی۔

اجلاس میں الیکشن کے بعد کی صورتحال اور حکومت سازی اور ن لیگ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

بعض اراکین نے اس موقع پر بلاول بھٹو کے وزیر اعظم نہ بننے کی تجویز کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بننے والی اتحادی حکومت کمزور ہو گی، بلاول بھٹو کو مستحکم اتحادی حکومت کا وزیراعظم بننا چاہیے، کمزور وزیراعظم سے طاقتور اپوزیشن لیڈر بننا بہتر ہے۔

بعض سی ای سی اراکین نے اجلاس میں اتحادی حکومت کا حصہ بننے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کا دوبارہ حصہ بننا سیاسی طور پر نقصان دہ ہے۔

سینئر رہنماؤں نے اس موقع پر پارٹی قیادت کو فوری فیصلہ نہ کرنے کی تجویز کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فیصلوں میں جلد بازی سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، فیصلہ عجلت میں نہیں کریں گے۔

اجلاس میں آصف زرداری کو صدارت کا عہدہ لینے کی تجویز دیتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہر جگہ بات ہو رہی ہے پی پی کو صدارت کی آفر ہوئی جس پر آصف زرداری نے کہا کہ کوئی عہدہ اہمیت نہیں رکھتا ملکی ترقی ترجیح ہے۔

راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، سعید غنی، شیری رحمان، نیئر بخاری و دیگر ارکان بھی سی ای سی اجلاس میں شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں