Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی رائے کے سامنے سرخم تسلیم کرلینا چاہیے، مفتی کفایت اللہ

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نےکہا ہے کہ عوام کی رائے کے سامنے سرخم تسلیم کرلینا چاہیے۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے نتائج غیر متوقع نہیں تھے، اپنی انا کی خاطر عوام کی رائےکو رد نہیں کرنا چاہیے بلکہ عوام کی رائے کے سامنے سرخم تسلیم کرلینا چاہیے۔

مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ کسی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا غلط ہے، ہماری نظر ملکی چیلنجز پر ہونا چاہیے، ایک دو دن میں ہماری پارٹی کی رائے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے نوازشریف سےملاقات کو انکار کیا، پارلیمانی روایات کے مطابق آزاد امیدواروں کو حکومت بنانی چاہیے۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ آزاد پارلیمانی گروپ وزیراعظم بنائے جبکہ نوازشریف کو چاہیے مضبوط اپوزیشن بنائیں۔

پرویزخٹک نے اپنے استعفےکی خبر جھوٹی قرار دیدی

دوسری جانب بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے اپنے استعفےکی خبر جھوٹی قرار دیدی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ سےاستعفیٰ نہیں دیا، میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جارہی ہیں۔نہ پارٹی چھوڑی ہے نہ سیاست سے علیحدہ ہورہا ہوں، جہانگیرترین نے اپنی پارٹی سے استعفیٰ کیوں دیاان کا فیصلہ ہے۔

متعلقہ خبریں