لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز سمیت 18 افراد کی جیت کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے فارم 47 کے خلاف درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔
مریم نواز، خواجہ آصف، عطا تارڑ کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کی گئیں۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، درخواست گزاروں نے فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کی استدعا کی تھی، سلمان اکرم راجہ ریحانہ ڈار اور زبیر نیازی و دیگرامیدواروں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ نتیجہ جیسے بھی مرتب ہوا ہےمسئلہ الیکشن کمیشن نے حل کرنا ہے، درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔



















