پاکستان شوبز انڈسٹری کی چلبلی ، خوبرو اور شوخ وچنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی 27 ویں سالگرہ خوب جوش و خروش سے منائی۔
انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی بہترین دوست اور اداکارہ یشما گل نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں کئی نامور شخصیات کے ہمراہ سالگرہ مناتے دیکھا گیا۔
اس موقع پر نامور بھارتی گلو کار ، ریپر اور میوزک کمپوزر بادشاہ نے بھی اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ہانیہ عامر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا ’جنم دن مبارک‘ ۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل برتھ ڈے کے جشن کی ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو روتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یشما گل نے اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے ہانیہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ،’اپنے سب سے خاص دن پر ہانیہ کی آنکھوں میں یہ خوشی کے آنسو ہیں۔
View this post on Instagram
سالگرہ کے دو دن گزرنے کے بعد بھی ہانیہ عامر کی مختلف مقامات پر برتھ ڈے پارٹی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram




















