Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9 کے ترانے کی پہلی جھلک: بھائی جان حاضر ، کُھل کر کھیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ترانے کو نامور گلوکار علی ظفراور آئمہ بیگ کی آوازوں میں ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر  نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کی تیاری شروع کردی ، جس کی پہلی جھلک انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی۔

17 فروری سے پی ایس ایل 9 کے ٹورنامنٹ کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

علی ظفر نے شائقین کرکٹ کی بے تابی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اس کلپ میں کہاکہ اب کچھ دکھانے کا وقت آگیا ہے،ہم اپنے عملے کے ساتھ اس سال  پی ایس ایل کے ترانے “کھل کے کھیل” کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

علی ظفر نے اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی اور لکھاکہ  اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے”کُھل کے کھیل“ کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے۔

اُنہوں نے  مزید کہا کہ “ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کرلیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے۔

گلوکارعلی ظفراس سے قبل 2015،2016,2017,2018 اور 2020 میں پی ایس ایل کےلئے ترانے گا چکے ہیں، جنہیں  شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)