میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وژن ہرعلاقے کی ترقی ہے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم کو بتاتا ہوں استعفیٰ اس وقت دیا جاتا ہے جب حلف لیں گے، حافظ نعیم میرے دفترآئیں انہیں قانون سمجھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کو تباہ کرنےاور12مئی والے اخلاقیات کی بات کررہےہیں ، الزامات پر یقین نہیں کرتا،ریاست قانون کے مطابق چلتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ہم تعصب پر یقین نہیں رکھتے ، پیپلز پارٹی کا وژن ہر علاقے کی ترقی ہے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں ، پیپلز پارٹی تھی اور رہے گی۔



















