Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جن کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی عوام نے انہیں چِت کردیا، لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جن کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی، عوام نے انہیں چاروں شانے چت کردیا۔

لطیف کھوسہ نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس ایوان کے سامنے کھڑے ہیں جس کی ذمے داری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں، ان انتخابات میں تحریک انصاف کو ہاتھ پاؤں توڑ کر میدان میں اتارا گیا، باقیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی لیکن عوام نے چاروں شانے چت کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہور کی آواز سننی چاہیے، ہر ادارے پر لازم ہے عوام سے وفاداری کرے، چاہے وہ عدلیہ ہو یا عسکری قیادت ہو، ہم انصاف کے متلاشی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ واحد الیکشن تھے جس میں ووٹر امیدوار کو ڈھونڈ رہا تھا، دو پارٹیوں میں بندر بانٹ ہورہی ہے، جمہوریت کا مذاق ہورہا ہے، مجرم کی تاج پوشی کی جارہی ہے یہ ایوان کے ماتھے پر داغ ہے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہم نے ہر ایک کیلئے دروازے کھولے ہیں، آئین پر عمل درآمدی، جمہوریت کے فروغ کے لئے بات کریں۔

متعلقہ خبریں