الیکشن جیتنے والے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن میں پی ایس 80 خیرپور کی نشست اپنے نام کرنے والے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیرِعلاج تھے، آج صبح وہ آغا خان اسپتال کراچی میں انتقال کرگئے۔

عبدالعزیز جونیجو 8 فروری کے عام انتخابات میں 52131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ عبدالعزیز جونیجو پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ سے الیکشن میں کھڑے تھے۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی رہنما 2013 اور 2018 میں بھی ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔



















