مسلم لیگ ن کو اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے 7 نومنتخب آزاد ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ملاقات کرنے والوں میں پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے گزین عباسی،راجن پور سے خضر مزاری ،پی پی 96 سے ذوالفقار شاہ،پی پی 97چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ، پی پی 49 رانا فیاض شامل تھے۔
اس موقع پر مریم نواز نے آزاد ارکان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک دی، فیصلے کا خیرمقدم کیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ آپ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔
ملاقات میں آزاد ارکان اسمبلی نے نواز شریف کی قیادت اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔



















