Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی پارٹی میں آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی چلبلی، خوبرو اور شوخ وچنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی 27 ویں سالگرہ خوب جوش و خروش سے منائی۔

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی بہترین دوست اور اداکارہ یشما گل نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں کئی نامور شخصیات کے ہمراہ سالگرہ مناتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل برتھ ڈے کے جشن کی ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو روتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یشما گل نے اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے ہانیہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ،’اپنے سب سے خاص دن پر ہانیہ کی آنکھوں میں یہ خوشی کے آنسو ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

سالگرہ کے دو دن گزرنے کے بعد بھی ہانیہ عامر کی مختلف مقامات پر برتھ ڈے پارٹی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)