Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ایک ایک سیٹ کا حساب دینے کے لیے تیار ہیں، مراد علی شاہ

سابق وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ایک ایک سیٹ کا حساب دینے کے لیے تیارہیں۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، پیرصاحب اپنے دوست بدل لیں آپکےمخلص دوست نہیں۔

سابق وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ہم ایک ایک سیٹ کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں، سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی کا صلہ ملا ہے۔ ہم سب کےساتھ ملکر کام کرنا چاہتےہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ بدمعاشی کریں گے اور کہیں گے کہ کوئی کچھ نہ کرے، پیر پگارا کو جی ڈی اے نے استعمال کیا، پیر پگارا اپنے دوست بدل لیں، جی ڈی اے نے پیر پگارا سے جھوٹ بولا۔

سینئررہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ میں پی پی حکومت بنانے جا رہی ہے، سندھ میں الیکشن آسان نہیں تھے، 5سال سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں