پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نشان لیا گیا تو آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا جوچوری کیا گیا، ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو چوری کیا گیا، بلوچستان میں 4 اور اسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، ہم ایم کیوایم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، فارم 45 کے مطابق جس کا مینڈیٹ بنتا ہے ان کو دیا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے اراکین ہیں، انہیں کسی پارٹی میں شمولیت کی دعوت غیر قانونی ہے۔



















