حکومت نے طلبا کے لئے بڑا اعلان کردیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 40واں اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے پُرامن انعقاد پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں پُرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا، جس مقصد کے لئے آئے تھے الحمد للہ اس میں سرخرو رہے۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلیٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
نگراں پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 10ہزار طلبہ کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ طلبہ کوپنجاب بینک کے تعاون سے الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی اور 7ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا جبکہ 3ہزار طالبات کو دی جائیں گی۔



















