جماعت اسلامی نے جی ڈی اے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے وفد نے جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کی۔
جی ڈی اے وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات کے نتائج اور مشترکہ احتجاج کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔
جی ڈی اے کے وفد میں ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔



















