اسلام آباد: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کو سونپ دیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی برائے رابطہ و کوآرڈینیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی جس کیلئے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان، سعید غنی اور ندیم افضل چن کو نامزد کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کو سونپ دیے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کی رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔



















