Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مزاج میں بہتری کے لیے “کیوی” مؤثر قرار

کیوی بظاہر چیکو کی طرح نظر آتا ہے لیکن ذائقے میں یہ اسٹابیری سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔

اس پھل کی ابتداء نیوزی لینڈ سے ہوئی ہے اسی لیے اس کا نام نیوزی لینڈ کے ایک ’کیوی‘ نامی پرندے سے منسوب کر کے ’ کیوی پھل‘ رکھا گیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کیوی پھل کھانے سے چار دنوں کے اندر مزاج میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

Fresh and Nutritious Kiwi Fruits | Buy Online at The Farmette — The Farmette

جی ہاں، کیوی میں بھرپور مقدار میں وٹامن سی  پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی کے متعلق ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ انسانی صحت کی بہتری میں اس کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

اب محققین نے بتایا کہ یہ پھل وٹامن سی کے سپلیمنٹ سے زیادہ تیز اور دیرپا وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔

محقیقن نے آٹھ ہفتوں تک ایک تحقیق میں وٹامن سی کی کمی کا شکار 155 افراد میں غذاؤں کے اثرات کا جائزہ لیا۔

شرکاء کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک کو وٹامن سی سپلیمنٹ، دوسرے کو پلیسیبو (غیر فعال دوا جس کے کوئی اثرات نہیں ہوتے) جبکہ تیسرے گروپ کو روزانہ دو کیوی کھلائے گئے۔

بعد ازاں ان افراد نے اسمارٹ فون سروے کے ذریعے اپنی طبعیت، مزاج اور نیند کے معیار کے ساتھ جسمانی سرگرمی کے متعلق بتایا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کیوی کے سبب طبعیت اور مزاج میں چار روز کے اندر بہتری دیکھی گئی اور یہ اثر 14 سے 16 روز کے درمیان اپنے کمال کو پہنچا۔

Two kiwi fruit every day safe and can replace vitamin C supplementation

دوسری جانب وٹامن سی سپلیمنٹ کے سبب 12 دنوں میں معمولی سی تبدیلی دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ہمیں یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ جو ہم کھاتے ہیں اس کے ہمارے احساسات پر فوری اثرات ہوسکتے ہیں۔